پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی) کے صدر اور سابق مرکزی وزیر لالو پرساد
یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کو فرقہ پرست پارٹی قرار دیتے ہوئے
اترپردیش کے لوگوں سے آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جےپی کو پھر سے
پٹخنےکی اپیل کی ہے۔ مسٹر یادو نے مائکرو بلاگنگ سائٹ پر ٹویٹر پر لکھا کہ بہار نے ان کو پٹخ
پٹخ کر دھویا اب باری یوپی کے
عوام کی ہے۔انہوں نے آگے لکھا ہے کہ فرقہ
پرستوں کو ہراؤ،امن،چین ،بھائی چارہ اور خوشحالی قائم رکھو۔
آر جےڈی کے صدر کے بیٹے اور بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے ان کے
ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے اپنے رد عمل میں لکھا،یہ ہے میرا بہار،اپنا
بہار،ہمارا بہار۔وہ اس لئے بہار کو بدنام کرتے ہیں کیونکہ ان کے برے منصوبے
کامیاب نہیں ہوتے۔